پشاور۔ 07 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدلاکرم کی زیر صدارت ضلع میں دودھ کی قیمتوں، معیار اور سرکاری نرخ نامے کے مطابق دستیابی کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں محکمہ خوراک، فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے افسران اور ڈیری ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دودھ کی ملاوٹ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ عوام کو دودھ معیار کے مطابق اور مناسب قیمت پر دستیاب ہو۔ ڈپٹی کمشنرکوہاٹ نے مزید کہا کہ ضلع کوہاٹ میں آنے والی دودھ کی گاڑیوں کا روزانہ لیبارٹری میں معائنہ کیا جائے اور ملاوٹ کی صورت میں دودھ ضائع کرکے قانونی کارروائی عمل میں لانے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔