پشاور۔ 29 مئی (اے پی پی):پشاور کے تھانہ سربند کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس افسر اے ایس آئی حاجی اکبر ولد اکبر خان شہید ہو گئے۔
پولیس کےمطابق شہید پولیس افسر پال آفس حیات آباد میں تعینات تھے جو موٹر سائیکل پر ڈیوٹی کے لیے جا رہا تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایک راہگیر بھی شدید زخمی ہوا ۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہداکٹھے کر کے تفتیش سمیت علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔