پشاور۔ 20 فروری (اے پی پی):پشاور کےعلاقہ دوران پور میں بارش سے گھر کی چھت گر نے سے 2افراد جاںبحق ،3زخمی ہوگئے ۔ریسکیو 1122پشاور کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پہنچ کر ملبےسے جاںبحق ہونے والےبچے وخاتون کی نعشوں سمیت زخمی ہونے والےبچہ اور دوخواتین کو باہر نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کردے گئے۔
جان بحق ہونے والوں میں ابراھیم عمر3سال اور مسماة(ن)عمر50 سال جبکہ زخمیوں میں مسماۃ(خ) عمر 30 سال ،مسماۃ(ن) عمر 13 سال اورمسماۃ(خ) عمر 20 سال شامل ہیں ۔