پشاور۔ 03 اکتوبر (اے پی پی):پشاور میں گھر میں سلنڈر دھماکے سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ریسکیو 1122پشاور کے ترجمان کےمطابق پشاورکے علاقہ پھندو شہید آباد کے قریب میں گھر میں سلنڈر دھماکے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو میڈیکل ٹیم بمعہ ایمبولینس جائے وقوعہ پہنچ گئی جہاں ایک نوجوان زخمی پایا گیا۔
ریسکیو 1122پشاور کے مطابق زخمی 15سالہ محمد ثاقب کوابتدائی طبی فراہم کرتے ہوئے برن سینٹرحیات آباد پشاورمنتقل کردیاگیا۔