پشاور۔ 16 ستمبر (اے پی پی):خیبرپختونخواکےضلع ہنگو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا فدا الرحمان جاں بحق ہو گئے ۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ ہنگو کے علاقہ خیساری بانڈہ میں پیش آیا جہاں مولانا فدا الرحمن مسجد سے گھر جارہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی ۔
فائرنگ کے نتیجے میں مولانا فدا الرحمان شدید زخمی ہو گئے ،جوبعد میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔
مسلح ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے ۔پولیس نے واقعے کامقدمہ درج کرکے علاقےمیں ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔مقتول فدا الرحمان نجی فلاحی ادارے کے چیئرمین اور سوشل ورکر بھی تھے ۔