پشاور، انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر امیدواروں کو 35 لاکھ 3 ہزار روپے جرمانہ

161
Election 2024
Election 2024

پشاور۔ 07 فروری (اے پی پی):خیبرپختونخوا کے مانیٹرنگ افسران نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر امیدواروں کومجموعی طور پر 35 لاکھ 3 ہزار روپے جرمانے عائدکئے۔

الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا کے مطابق مانیٹرنگ ٹیموں نے پشاور ڈویژن میں کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف پارٹیوں کے امیدواروں کو انتخابی ضابطہ اخلاق کےخلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 6لاکھ 95 ہزار روپے کے جرمانے ،مالاکنڈ ڈویژن میں 7 لاکھ 65ہزار روپے ، ہزارہ ڈویژن میں 3 لاکھ 69ہزار روپے ، مردان ڈویژن میں 2لاکھ 55 ہزار روپے ،کوہاٹ ڈویژن میں 8 لاکھ 49 ہزار، بنوں ڈویژن میں 2 لاکھ 5 ہزار روپے جرمانے عائد کئے ۔

مانیٹرنگ افسران نےانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرڈی آئی خان ڈویژن میں بھی امیدواروں پر 3 لاکھ 70 ہزار روپے جرمائے کئے ۔