پشاور۔ 21 مارچ (اے پی پی):ایس پی سٹی ڈویژن پشاور طیب جان نے گزشتہ شب سٹی ڈویژن کے تھانہ کوتوالی اور مذہبی عبادت گاہوں کا دورہ کیا۔ پشاور پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایس پی سٹی ڈویژن نے اندرون شہر تھانہ کوتوالی کی سکیورٹی، نفری سٹیٹمنٹ، حوالات، سی سی ٹی وی کیمرے اور ریکارڈ چیک کیا۔
انہوں نے اندرون شہر میں مذہبی عبادت گاہوں کا بھی دورہ کیا اور جشن نوروز کی مناسبت سے کیے گئے سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کی۔ ایس پی طیب جان نے سکیورٹی ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران و اہلکاروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔