پشاور، بجلی چوری کے خلاف مہم جاری،18دنوں میں5225کنڈے ہٹادیےگئے ، ترجما ن پیسکو

120
Electricity thief arrested
Electricity thief arrested

پشاور۔ 26 ستمبر (اے پی پی):پیسکو کی جانب سے خیبرپختونخوا میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ ترجمان پیسکو کے مطابق اب تک صوبہ بھرمیں 5225سے زیادہ کنڈے ہٹائے گئے، پشاور سرکل میں 1074،مردان سرکل میں 861کنڈے اور غیر قانونی کنکشن اتارے جا چکے ہیں،

خیبر سرکل 613، سوات سرکل 446 اوربنوں سرکل میں 427 کنڈے ہٹائے گئے۔ اس کے علاہ اایبٹ آباد، صوابی، مانسہرہ اور ڈیراسماعیل خان سرکل میں بھی متعدد کنڈے ہٹائے گئے۔ ترجمان کے مطابق اب تک 19کروڈ81لاکھ روپے سے زیادہ کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں،3982سے زیادہ بجلی چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست جمع کروا دی گئی ہے، بجلی چوروں پر 1694سے زیادہ مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔