پشاور، بورڈ بازار ناصر باغ روڈ پر موٹر سائیکل میں مبینہ دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 1 زخمی

207
Peshawar, Bord Bazar Nasir Bagh road
Peshawar, Bord Bazar Nasir Bagh road

پشاور۔ 10 مارچ (اے پی پی):پشاور کے علاقے بورڈ بازار ناصر باغ روڈ پر موٹر سائیکل میں مبینہ دھماکے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہوگیا ہے،ریسکیو 1122 پشاور کے مطابق بورڈ بازار ناصر باغ روڈ پر موٹر سائیکل میں مبینہ دھماکہ ہوا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئیں۔ ابتدائی و غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق دھماکہ موٹر سائیکل میں ہوا جس میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہو گیا ہے۔ ریسکیو 1122 نے تمام افراد کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا ہے۔