- Advertisement -
پشاور۔ 01 نومبر (اے پی پی):ایکسائز انٹیلی جنس بیورو پشاور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر 18000 گرام چرس برآمد کرلی جبکہ ملزم کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔
محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا کے ترجمان کے مطابق ایکسائز انٹیلیجنس بیورو پشاور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران رنگ روڈ پشاور پر ایک گاڑی سے 18000 گرام چرس برآمد کرلی گئیں جبکہ ملزم ایوب خان ولد حوالدار خان ساکن کوکی خیل جمرود ضلع خیبر کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=407077
- Advertisement -