- Advertisement -
پشاور۔ 19 اگست (اے پی پی):نوشہرہ کی تحصیل جہانگیرہ کے علاقے مصری بانڈہ مشکوں میں عمرخان نامی شخص کی تمباکو کی بھٹی میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے ۔
ترجمان ریسکیو1122نوشہرہ کے مطابق آگ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نوشہرہ سٹیشن 33 اکوڑہ سے فائر فائٹرز ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔
- Advertisement -
ریسکیو 1122 کی فائر فائٹرزٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا اور پیشہ ورانہ طریقہ سے بھٹی میں لگی آگ پر قابو پا لیا۔
- Advertisement -