پشاور۔ 30 اگست (اے پی پی):تھانہ بھانہ ماڑی پولیس پشاورنے گھرمیں ڈکیتی کی واردات میں ملوث گروہ کا سراغ لگا کر3 ملزمان کوگرفتارکرلیا،
گرفتارتینوں ملزمان گل آباد پشاورکے رہائشی ہیں ، پولیس کے مطابق ملزمان چارخانہ روڈ واقع گل آباد میں اہل خانہ کی غیرموجودگی میں مسمی احمد کے گھرمیں ڈکیتی کرنے میں ملوث ہیں ، ملزمان میں نورولی، بلال اورسیفورشامل ہیں، ، جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کے تحت کارروائی کے دوران گرفتارملزمان کے قبضے سے مسروقہ نقد رقم اوردیگرسامان بھی برآمد کرلیا،
ڈکیت گروہ کے گرفتار ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔