26 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 26, 2025
ہومعلاقائی خبریںپشاور، تھانہ متنی پولیس کی بروقت کاوررائی، قتل میں ملوث ملزم چند...

پشاور، تھانہ متنی پولیس کی بروقت کاوررائی، قتل میں ملوث ملزم چند ہی گھنٹوں میں گرفتار

- Advertisement -

پشاور۔ 25 اپریل (اے پی پی):ایس پی صدر ڈویژن رضا محمد خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی بڈھ بیر سرکل ظفر خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ متنی نعمان خان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزم خلیل کو چند ہی گھنٹوں میں گرفتار کرکے آلہ قتل پستول بھی برآمد کرلیا۔

پشاور پولیس ترجمان کے مطابق ملزم خلیل اور مقتول اختیار محمد کے مابین رقم کا تنازعہ تھا، جس پر ملزم خلیل نے فائرنگ کرکے اختیار محمد کو قتل کر دیا۔گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا،جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔مدعی تاج محمد ولد نور محمد نے پولیس کو اپنے بھائی اختیار محمد کے قتل کی رپورٹ درج کروائی۔ایس پی صدر ڈویژن نے قتل کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی بڈھ بیر کی نگرانی میں اور ایس ایچ او تھانہ متنی نعمان خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔

- Advertisement -

ایس ایچ او نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کامیاب کارروائی کر کے واقعہ میں ملوث ملزم خلیل ولد میوں خان سکنہ ہنگو حال سرہ خاورہ کو چند ہی گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587757

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں