پشاور، تھانہ پشتخرہ پولیس کی کارروائی،7جرائم پیشہ افراد گرفتار،اسلحہ برآمد

93
اٹک پولیس نے زمین فروخت کرنے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے والا نوسرباز ملزم گرفتار کر لیا

پشاور۔ 28 نومبر (اے پی پی):پشاور، وامان کی صورتحال کوبرقرار رکھنے کی خاطرتھانہ پشتخرہ پولیس کا سماج دشمن عناصراورجرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ کریک ڈائون مزید تیزکردیا گیا ہے۔

ایس پی کینٹ اعتزازعارف کی ہدایات پرتھانہ پشتخرہ پولیس نے مختلف جرائم میں ملوث 7 ملزمان کوگرفتارکرلیا۔پولیس ترجمان کےمطابق غیرقانونی اسلحہ، اسلحہ نمائش، ہوائی فائرنگ سمیت سماج دشمن عناصراوردیگرجرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے تین کلاشنکوف، تین عدد رائفل، 9 عدد پستول، میگزین اورمتعدد کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔ ملزمان میں اعزاز، محمد انور، شکیل ، محمدعادل ، اعجاز، ندیم اورمحمد عرفان شامل ہیں، پولیس نےگرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔