پشاور، جشن آزادی سنوکر چیمپئن شپ کا فائنل کاشف خان نے جیت لیا

120
Snooker
Snooker

پشاور۔ 19 اگست (اے پی پی):جشن آزادی کے سلسلہ میں 12ویں ذوالفقار علی بٹ رننگ ٹرافی سنوکر چیمپئن شپ کا فائنل کاشف خان نے جیت لیا۔سنوکر اکیڈمی میں کھیلے جانےوالے چیمپئن شپ میں مختلف سنوکر کلبوں کے 32کھلاڑیوں نے شرکت کی.

چییمپئن شپ کا فائنل گزشتہ روز کھیلا گیا جو کاشف خان اور سجاد خان کے مابین ہوا۔ فائنل میں کاشف خان نے سجاد خان کو تین دو سے ہرا کر چیمپئن شپ اور ٹرافی اپنے نام کرلی۔ فائنل تقریب کے مہمان خصوصی خیبر پختونخوا اولمپکس کے جنرل سیکرٹری اور خیبر پختونخوا سنوکر کے صدر ذوالفقار بٹ تھے جنہوں نے فاتح اور رنر اپ کھلاڑیوں میں 30 ہزار روپے نقد اور انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے چیمپین شپ کے آرگنائزر اور خیبر پختونخوا سنوکر کے نائب صدر علاوالدین کے خدامات کو سراہا۔