23 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںپشاور، حالیہ بارشوں کے بعد انتظامیہ اور ڈبلیو ایس ایس پی سمیت...

پشاور، حالیہ بارشوں کے بعد انتظامیہ اور ڈبلیو ایس ایس پی سمیت دیگر اداروں کی جانب سے پانی نکالنے کےلیے اقدامات جاری

- Advertisement -

پشاور۔ 30 اگست (اے پی پی):پشاور میں حالیہ بارشوں کے بعد انتظامیہ اور ڈبلیو ایس ایس پی سمیت دیگر اداروں کی جانب سے پانی نکالنے کےلیے اقدامات جاری ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پشاور میں حالیہ بارشوں کے بعد ضلعی انتظامیہ متحرک ہے،

انتظامی افسران بارش کے پانی کے اخراج کی کارروائیوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ڈبلیو ایس ایس پی، کنٹونمنٹ بورڈ، کیپیٹل میٹرو پولیٹن گورنمنٹ، ریسکیو 1122 اور ٹی ایم ایز کے اہلکار سڑکوں اور بازاروں میں موجود ہیں اور پانی نکالنے کے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

ریونیو فیلڈ سٹاف بھی اپنے علاقوں میں متحرک ہے،دریاؤں میں پانی کے بہاؤ پر مسلسل نظر رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناءاللہ خان خود فیلڈمیں موجود ہیں اور صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انتظامی افسران بھی اپنے اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ہیں۔بارش کے پانی کے بروقت اخراج، نکاسی اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ریسکیو و ریلیف کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں