پشاور، خیبرپختونخواحکومت نے سود سے پاک احساس قرضہ سکیم کے لیے اقدامات مکمل کر لیے

94

پشاور۔ 06 نومبر (اے پی پی):خیبرپختونخوا حکومت نے سود سے پاک احساس قرضہ سکیم شروع کرنے کے لیے اقدامات مکمل کر لیے، سود سے پاک احساس قرضہ پروگرام سکیم کے حوالے سے اہم اجلاس مشیروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا برائے خزانہ و مالی امورمزمل اسلم کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹرامجد علی، معاون معاون خصوصی برائے برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن و ووکیشنل ٹریننگ طفیل انجم اورسیکرٹری زکواة نظرحسین شاہ سمیت دیگر متعلقہ سٹیک ہولڈرزشریک ہوئے،اجلاس کوآگاہ کیا گیا کہ سود سے پاک احساس قرضہ سکیم کے تحت پانچ سال تک کے لیے قرضے فراہم کئے جائیں گے،

سود سے پاک قرضے چھوٹے کاروبار اورگھربنانے کے لیے دئیے جائیں گے،اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے مشیرخزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ احساس قرضہ سکیم سے کاروبارکے نئے مواقع پیدا ہوں گے جبکہ عوام کو با روزگار بنا کرہی غربت کا خاتمہ ممکن بنائیں گے، انہوں نے کہا کہ احساس قرضہ سکیم فراہمی میں اخوت تنظیم کی معاونت حاصل کر رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں ایک ارب روپے کا سود سے پاک قرضہ سکیم شروع کر رہے ہیں، سود سے پاک احساس قرضہ سکیم کے تحت پہلے سال کے لیے 5 لاکھ روپے تک کا قرضہ دیا جائے گا،

متعلقہ حکام کوہدایات جاری کرتے ہوئے مشیرخزانہ مزمل اسلم نے کہاکہ تمام سٹیک ہولڈرزاحساس قرضہ سکیم کے لیے اپنے مفاہمتی یادداشت رواں مہینے تک مکمل کرلیں کیونکہ احساس قرضہ سکیم پورے پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا اوربہترین منصوبہ ہے، انہوں نے کہا کہ سود فری احساس قرضہ سکیم 2022 میں شروع کی گئی یہ قرضہ سکیم کا ایک تسلسل ہے۔