پشاور۔ 06 جولائی (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ پشاور نے ایچ بی کے میگا مارٹ رنگ روڈ کا معائنہ کرتے ہوئے گرانفروشی پر تین کاؤنٹرز گوشت، دالیں اور سویٹس کو سیل کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عوامی شکایات پر ضلعی انتظامیہ پشاور نے ایچ بی کے میگا مارٹ رنگ روڈ کا معائنہ کیا۔معائنے کے دوران گرانفروشی پر تین کاؤنٹرز گوشت، دالیں اور سویٹس کو سیل کر دیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق ایچ بی انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔