پشاور، ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی انسدادِ پولیو مہم جاری

229
چنیوٹ ،اسسٹنٹ کمشنر لالیاں نے انسداد پولیومہم پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کےلئے اچانک مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ

پشاور۔ 03 دسمبر (اے پی پی):صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی انسدادِ پولیو مہم جاری ہے. انسدادِ پولیو مہم کا آغاز 27 نومبر کو کیا گیا، مہم 3 دسمبر تک جاری رہے گی۔ انسدادِ پولیو مہم کے دوران صوبائی دارلحکومت پشاور میں 9 لاکھ 1 ہزار 986 بچوں کو انسدادِ پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے. مھم کےلیے 2 ہزار 506 ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جن کی سیکیورٹی کےلیے سخت اقدامات کئے گئے ہیں.

ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر نے والدین سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں اور انسدادِ پولیو ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ پشاور سے پولیو وائرس کا خاتمہ کیا جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں پولیو کے خاتمے کےلیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ہماری مشترکہ کوششوں سے ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔