
پشاور۔ 13 ستمبر (اے پی پی):خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے ضلع دیر بالا کے دیربازارمیں کارروائی کرتے ہوئے مختلف اشیاءخوردونوش کے کاروباروں کا معائنہ کیا۔ موبائل فوڈ لیب کے ذریعے دودھ، گھی، تیل اور مشروبات کےنمونے لے کر ٹیسٹ کیے گئے اور دودھ میں پانی کی ملاوٹ پرجرمانےعائد کیے گئے ۔
کارروائی کے دوران مختلف ہوٹلز، تندوراورکباب شاپس کو انتہائی ناقص صفائی، چائنہ سالٹ اورمضرصحت تیل، گھی کے استمعال پر بھاری جرمانےعائد کئے گئے جبکہ 45 لیٹرسے زیادہ مضر صحت خوردنی تیل کو بھی تلف کر دیا گیا۔