پشاور، لنڈی سڑک میں واقع گھر میں سلنڈر دھماکہ سے 9 افراد زخمی

119
پشاور، لنڈی سڑک میں گھر کے اندر سلنڈر دھماکہ ، 6 افراد زخمی

پشاور۔ 31 جنوری (اے پی پی):پشاور کے علاقے لنڈی سڑک میں واقع گھر میں سلنڈر دھماکہ سے 9 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 پشاور کے مطابق اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی 2 ایمبولینسز اور میڈیکل ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم نے جھلسے افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے انہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔ زخمیوں میں حمید اللہ، نور جمیل، محمد اکبر، فرمان، مسمات (ر)، مسمات (ع)، مسمات (ن)، مسمات (س) اور مسمات (ج) شامل ہیں۔