پشاور۔ 09 اگست (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل عدنان ممتاز نے ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل بازار زخہ خیل میں کارروائی کے دوارن غیر معیاری مواد کے استعمال پر تعمیرات مسمار کردیں۔
ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان کے مطابق سی اینڈ ڈبلیو اور فاسٹ ٹیکنیکل ٹیم نے معائنہ کرنے کے بعد تعمیرات میں غیر معیاری مواد استعمال کا انکشاف کیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل عدنان ممتاز کی زیر نگرانی کارروائی کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر خیبر کے مطابق وزیراعلی خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈے کے تحت عوامی شکایات موصول ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ علاقے میں مختلف تعمیرات زخہ خیل انٹیگریٹیڈ پروگرام کے تحت جاری تھیں۔