پشاور۔ 27 نومبر (اے پی پی):پشاور کے علاقے متھرا بازار ورسک روڈ کے قریب گھر میں گھاس پھوس پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر غیور مشتاق خان کے مطابق متھرا بازار ورسک روڈ کے قریب ہمایون نامی شخص کے گھر میں موجود گھاس پھوس پر اچانک آگ بھڑک اٹھی،آگ نامعلوم وجوہات کے باعث لگی۔
اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو1122 کی فائر ویکل جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئی۔ ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا،
فائر فائٹرز نے پیشہ وارانہ طریقے سے 35 منٹ کے اندر آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا۔آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے پورے گھر کو نقصان سے بچا لیا۔