پشاور، مردان میں معروف بلڈر قاتلانہ حملےمیں جاں بحق

109

پشاور۔ 30 مئی (اے پی پی):ضلع مردان میں معروف بلڈر الحاج اسماعیل اعوان رات گئے قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگیا ۔تھانہ ہوتی پولیس مردان کو قتل حوالےاطلاع موصول ہوتےہی جائے واقعہ پہنچ کر نعش کو پوسٹ ماٹم کے لئےڈی ایچ کیو ہسپتال مردان منتقل کردیا ہے۔تغانہ ہوتی پولیس مردان کے مطابق ملزمان نے دیوار پھلانگ کر لان میں چارپائی پر موجود الحاج اسماعیل اعوام پر اندھادھند فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔تھانہ ہوتی پولیس سٹیشن مردان میں واقعہ حوالےسےنا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس نے قتل حوالے مزیدتفتیش کاآغاز کردیا گیا ہے ۔