پشاور، نامعلوم افراد کی فائرنگ سےایک ہی خاندان کےتین افرادقتل

132
Firing

پشاور۔ 23 جولائی (اے پی پی):پشاورکےتھانہ مچنی گیٹ کی حدود باچا خان مرکز کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے تین افراد کو قتل کر دیا ۔کیپٹل سٹی پولیس پشاورکے مطابق فائرنگ سے عمیر اور مسماہ (ع) زوجہ عمیر اور ان کا5 ماہ کابچہ گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ورسک سرکل ارباب نعیم حیدر اور ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ عبداللہ جلال نے تفتیشی ٹیم کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ کر نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئےہسپتال منتقل کر دیا ۔

ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول کا رشتہ داروں کیساتھ گھریلو تنازعہ چل رہا ہے لیکن اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہے جبکہ جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کرکے ملوث ملزمان کا سراغ لگانے اور اصل حقائق جاننے کیلئے جامع تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ورثاء کی ایماپر تھانہ مچنی گیٹ میں مقدمہ درج کر کےتفتیش شروع کر دی گئی ہے۔