پشاور، نامعلوم افراد کی فائرنگ سےسپیشل برانچ کا اہلکار شہید

179
Firing

پشاور۔ 10 اگست (اے پی پی):ضلع چارسدہ کے پولیس سٹیشن خان ماہی کےحدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سپیشل برنچ کے اہلکار عصمت اللہ کو شہید کر دیا ۔

چارسدہ پولیس کے مطابق شہید عصمت اللہ صبح گھر سے ڈیوٹی کےلئے جارہا تھا۔ وہ پولیس سٹیشن خان ماہی کی میں سپیشل برانچ کا اہلکار تھا۔پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ جائے واقعہ سے شواہد اکٹھا کرکے واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔