34.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 18, 2025
ہومعلاقائی خبریںپشاور، ٹنل فارمنگ اورجدید ٹیکنالوجی سے زرعی پیداوارمیں اضافہ کیا جا سکتا...

پشاور، ٹنل فارمنگ اورجدید ٹیکنالوجی سے زرعی پیداوارمیں اضافہ کیا جا سکتا ہے، سیکرٹری زراعت

- Advertisement -

پشاور۔ 24 جنوری (اے پی پی):خیبر پختونخوا کےسیکرٹری زراعت عطا الرحمن نے کہا کہ یہ دورجدید ٹیکنالوجی کا ہے ہمیں اس کی اہمیت کونظرانداز نہیں کرنا چاہئے، ٹنل فارمنگ کو فروغ دیا جائے، زمینداروں، کاشتکاروں اورکسانوں کو زرعی تربیت کی فراہمی بہت ضروری ہے کیونکہ اس اگاہی سے 100فیصد ہدف کا حصول ممکن ہوسکتا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نےزرعی یونیورسٹی پشاورکے آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن نے ہیلویٹاس سوئس انٹرکارپوریشن اورفاونڈیشن فاررورل ڈویلپمنٹ کے تعاؤن سے منعقدہ تقریب کے موقع پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت زرعی ترقی کیلئے اقدامات کررہی ہےاورکاشتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ٹنل فارمنگ بہترین اورجدید ٹیکنالوجی سے پیداوارمیں اضافہ، بے موسمی سبزیوں کے حصول سمیت ایک سیزن سے بھی کم عرصہ میں اگانا ممکن ہے، سردیوں کی سبزیاں گرمیوں میں اور گرمیوں کی سبزیاں سردیوں میں بھی اگائی جا سکتی ہیں۔ اس موقع پروائس چانسلرزرڈاکٹرجہان بخت، ڈاکٹرارجمند نظامی اورمنورخٹک نے سیکرٹری عطاء الرحمن کو ٹنل فارم ماڈل پیش کیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=550822

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں