پشاور، پجگی روڈ پناہ گاہ میں قیام کرنے والوں کو مختلف سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری

83
Shelter stay

پشاور۔ 18 فروری (اے پی پی):محکمہ سماجی بہبود خیبر پختونخوا کے زیر انتظام چلنے والے پجگی روڈ پناہ گاہ پشاور میں قیام کرنے والوں کو مختلف سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ہفتہ کو مذکورہ پناہ گاہ میں مختلف اضلاع اور علاقوں کے 208 لوگوں نے رات کا قیام کیا تمام قیام پزیر افراد کو رات کے کھانا اور صبح کے ناشتے سمیت دیگر سہولیات مہیا کی گئیں۔ ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر نور محمد نے پناہ گاہ میں لوگوں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کہا ہے کہ پناہ گاہ میں 134 افراد کےلیے گنجائش ہے لیکن پناہ گاہ میں بہترین سہولیات کی بناہ پر یومیہ 2سو زائد لوگ قیام پزیر ہوکر تمام سہولیات سے مستفید ہورہے ہیں۔

پناہ گاہ میں اکثر خصوصی افراد بھی قیام کرتے ہیں جبکہ صوبے کے دوسرے اضلاع سے مسافر ، ضروری کام سے آئے ہوئے لوگ اور ٹیسٹ انٹرویو کےلیے پشاور آنے والے طلبا بھی پناہ گاہ میں دی جانے والے سہولیات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ پناہ گاہ میں قیام کرنے والے لوگوں کو سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کی بہتر طریقے سے خدمت کی جائے، پناہ گاہ عملے کو سختی سے تاکید کی گئی ہے کہ قیام پزیر لوگوں کو سہولیات کی فراہمی میں کوتاہی اور شکایات کا موقع نہیں ملنا چاہیے۔