پشاور، پولیس تھانہ تہکال کی کارروائی ،غیرقانونی اسلحہ رکھنے والے ملزمان اورمنشیات فروش گرفتار

73
Drug dealer arrested
Drug dealer arrested

پشاور۔ 27 نومبر (اے پی پی):پشاور، ایس پی کینٹ ڈویژن اعتزازعارف کی ہدایات پرسماج دشمن عناصر، آئس سمیت دیگرجرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈائون مزید تیز کردیا گیا، جس دوران ایس ایچ او تھانہ تہکال پشاورصدام خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ چارنڈہ، غریب آباد، کلززئی اوردیگرمختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران متعدد جرائم میں ملوث ملزمان سید شاہ، محمد حیات، جاوید، فواد، مقبول اورابزک روبن کوگرفتارکرلیا،

کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک عدد رائفل، چارعدد پستول، متعدد کارتوس اورہزاروں روپے مالیت کی 200 گرام آئس بھی برآمد کرلی گئی ہے، گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔