پشاور۔ 22 جنوری (اے پی پی):پولیس تھانہ ناصر باغ نےجرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔کارروائیاں ناصرباغ کے نواحی علاقوں ریگی للمہ اوردیگر ملحقہ میں کی گئی ہیں ، پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دوعدد پستول، متعدد کارتوس ، ہزاروں روپے مالیت کی آئس اورجعلی کرنسی برآمد کرلی گئی، ملزمان میں حارث،صدام حسین،اوررحمان اللہ شامل ہیں، پولیس نےگرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔