پشاور۔ 22 مارچ (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ پشاور کی ٹیم نےورسک روڈ پر گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد دکانداروں کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر سےجاری بیان کے مطابق رمضان المبارک میں شہر بھر میں گرانفرشوں کےخلاف کاروائیاں جاری ہے ۔
عوام کو ہدایت کی جاتی ہے کہ گرانفروشی و دکانوں میں سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی پر ضلعی انتظامیہ پشاور کے کنٹرول روم نمبر 0919211338 پر اطلاع دیں۔ آپ کی شکایات پرفوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔