26 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 31, 2025
ہومقومی خبریںپشاور، گورنر خیبر فیصل کریم کنڈی کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام،...

پشاور، گورنر خیبر فیصل کریم کنڈی کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام، سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی

- Advertisement -

پشاور۔ 29 مئی (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے اعزاز میں معروف سماجی شخصیت محمد شیر مہمند نے عشائیہ کا اہتمام کیا ۔تقریب میں سماجی شخصیت فہیم خان میاں خیل، ڈاکٹر کرم الہٰی، خواجہ سردار علی ( ایف ٹی او )، ظاہر شاہ، پروفیسر ڈاکٹر اسرار احمد، پیپلز پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ابرار سعید سواتی، ہلال احمر خیبر پختونخوا کے وائس چیئرمین فرزند علی وزیر، تحصیل ناظم تحصیل درابن ہمایون خان میاں خیل اور دیگر سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ شرکا معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، ملک کی معاشی ترقی اور باہمی دلچسپی کے دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کرتے رہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602668

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں