پشاور۔ 26 جون (اے پی پی):پشاور میں کشال کےعلاقہ کوچہ ملک وزیرمیں گھرکےاندرسلنڈر پھٹنے سےتین افرادجھلس کر زخمی ہوگئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرنوید اخترنے بتایا کہ زخمیوں میں دوخواتین اورایک مرد شامل ہیں۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم موقع پرپہنچ گئی ۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد برن سینٹرہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔