پشاور، یوم شہدائے پولیس کی مناسبت سےشہداءکی قبروں پر حاضری کاسلسلہ جاری

126

پشاور۔ 29 جولائی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی ہارون رشید خان کی ہدایت پر صوابی پولیس کا 4 اگست یوم شہدائے پولیس کی مناسبت سے شہداء کے قبروں پر حاضری کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان صوابی پولیس کے مطابق شہیدوں کے قبر وں پر صفائی کرائی گئی ہے،چاروں سرکلز میں مختلف واقعات میں شہادت کے عظیم مرتبہ پر فائز ہونے والے پولیس اہلکاروں کی قبروں پر ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں تھانے ایس ایچ اوز کے ہمراہ پولیس چوکیوں کےانچارج بمعہ پولیس نے حاضری دی جبکہ 4 اگست تک شہداء پولیس کے ایثال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی جائے گی،قبروں پر سلامی پیش کی جائے گی،شہداء کے گھروں کا دورہ کرکےشہداءکےلواحقین کو تحائف پیش کریں گے۔

اس کے علاوہ بلڈ کیمپ منعقد کی جائے گی اور شہداء کوخراج تحسین پیش کرنےکے لیےخصوصی تقریبات کاانعقاد کیا جائے گا۔