پشاور، یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریسکیو1122 کے زیراہتمام خصوصی واک کا اہتمام

124

پشاور۔ 05 فروری (اے پی پی):صوبائی دارالحکومت پشاور میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریسکیو1122 نے خصوصی واک کا اہتمام کیا۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کے مطابق ریسکیو1122 کے زیراہتمام صوبے کے تمام اضلاع میں یوم کشمیر منایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر ہمارا ہے اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ ہوگا۔ ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ کشمیر پر بھارت کی جانب سے غیر قانونی اور غیر آئینی غاصبانہ قبضہ کسی صورت قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے،کشمیر میں بھارت کی جانب سے جاری مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو آزاد ماحول میں ان کی مرضی کے مطابق جینے دیا جائے۔