پشاورزلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو میچ جیتنے کے لئے 157 رنز کا ہدف دے دیا

118
پشاورزلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو میچ جیتنے کے لئے 157 رنز کا ہدف دے دیا

کراچی۔23فروری (اے پی پی):پی ایس ایل سیزن 8 کے میچ میں پشاورزلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو میچ جیتنے کے لئے 157 رنز کا ہدف دے دیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جمعرات کی شب کھیلے جارہے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے بارہویں میچ میں زلمی نے اپنے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔ کپتان بابراعظم نے 58 گیندوں پر 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست75 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ محمد حارث40 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔

بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد حارث کے درمیان ابتدائی 7 اوورز میں پہلی وکٹ کی شراکت میں 76 رنز کے زبردست اسٹارٹ کے بعد پشاور زلمی کے بیٹسمین جم کر نہیں کھیل سکے۔محمد حارث 21 گیندوں پر 4 چوکو اور ایک چھکے کی مدد سے دھواں دار 40 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعدشاداب خان کی گیند پر کوٹ ایندبولڈ ہوئے۔

جس کے بعد وسیم ایوب 3، ٹام کوہلر کیڈمورایک، روومین پاول صفر، جیمز نیشام6، داسن شاناکا11، وہاب ریاض8اور عثمان قادر7 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔پشاورزلمی کے حسن علی نے 35 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ شاداب خان 26،فہیم اشرف 28،رومان رئیس 30، مبصر خان نے5 رنز کے عوض ایک ایک وکٹ حاصل کی۔