پشاور۔ 23 اپریل (اے پی پی):پشاورسمیت خیبر پختونخوا بھر میں ایک لاکھ سے زائد میڈیکل لیبارٹریاں غیر معیاری قرار دے دی گئی ہیں ۔سرکاری حکام کے مطابق غیر معیاری قرار دی جانے والی لیباٹریوں سے متعلق مختلف اداروں کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے بعض لیبارٹریاں مختلف ڈاکٹرز کی ذاتی ملکیت ہیں اورڈاکٹرز کی جانب سے ہی متعلقہ لیبارٹریوں میں ٹیسٹ کی ہدایات کی جا رہی ہیں۔
سر کاری حکام نے بتایا کہ غیر معیاری قرار دی گئی لیبارٹریوں میں سب سے زیادہ پشاور، دوسرے نمبر پرمردان میں تیسرے نمبر پرچار سدہ، ایبٹ اباد، ہری پور، جنوبی اضلاع میں قائم ہیں۔مذکورہ لیبارٹریز کی رپورٹس مختلف سٹینڈرز کی لیبارٹریاں سے الگ الگ ہوتی ہے۔
رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ ان لیبارٹریزمیں متعلقہ ماہرین نہ ہونے کے ساتھ ساتھ میڈیکل ٹکنیشنزکے ذریعے ٹیسٹ اور ٹیسٹ رپورٹ وغیرہ کی جاتی ہے۔سرکاری حکام کے مطابق ڈبگڑی گارڈن، ہسپتال روڈ، ناصر باغ روڈ، پشاوربورڈ سمیت شہر کے مختلف اندرونی علاقوں میں موجود لیبارٹریز کی نشاندہی کی گئی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586273