24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںپشاورمیں بارش کے بعد سیلابی پانی نکالنے کےلیے ریسکیو 1122 مصروف عمل،...

پشاورمیں بارش کے بعد سیلابی پانی نکالنے کےلیے ریسکیو 1122 مصروف عمل، ریگی ماڈل ٹاؤن میں 70 افراد محفوظ مقامات پر منتقل

- Advertisement -

پشاور۔ 30 اگست (اے پی پی):پشاور میں بارش کے بعد سیلابی پانی نکالنے کےلیے ریسکیو 1122 کی ٹیمیں مصروف عمل ہیں جبکہ ریگی ماڈل ٹاؤن میں 70 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ترجمان ریسکیو 1122 پشاور کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر غیور مشتاق خان کی نگرانی میں ریسکیو 1122 پشاور کی ڈی واٹرنگ ٹیمیں حالیہ بارشوں کے بعد صفیہ ٹاؤن، ورسک روڈ اور ریگی ماڈل ٹاؤن میں بارش کے پانی کے جمع ہونے کی اطلاع پر فوری طور پر روانہ ہو گئیں۔

ریسکیو ٹیموں نے جدید مشینری اور آلات کی مدد سے ڈی واٹرنگ آپریشن شروع کیا اور نکاسی کے عمل کو تیز کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں سے پانی نکالا۔ ترجمان کے مطابق ریگی ماڈل ٹاؤن میں بارش کا پانی مختلف گھروں اور محلوں میں داخل ہوگیا تھا۔ ریسکیو اہلکاروں نےکارروائی کرتے ہوئے 70 سے زائد افراد کو بحفاظت گھروں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

- Advertisement -

مزید برآں، نالے کے قریب کھڑے ہو کر ریسکیو ٹیموں کی جانب سے مسلسل اعلانات بھی کیے گئے کہ عوام اپنی حفاظت کے پیش نظر ان مقامات سے دور رہیں۔ریسکیو 1122 پشاور کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں