پشاورمیں عبادت گاہوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ

119

پشاور۔ 26 جنوری (اے پی پی):صوبائی دارالحکومت پشاورمیں ممکنہ تخریب کاری خطرات کے پیش نظر ضلع بھر میں عبادت گاہوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔ شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر سپیشل ناکہ بندیاں قائم کی گئیں ۔

ایس پی سٹی طیب جان نے اندرون شہر میں مختلف مساجد اور مذہبی عبادت گاہوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس پی سٹی نے جمعتہ المبارک کے دوران سٹی ڈویژن میں تمام عبادت گاہوں کی سکیورٹی ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران اہلکاروں کو خصوصی ہدایات جاری کیں ۔

انہوں نے کہا کہ تمام مذہبی اور اقلیتی عبادت گاہوں کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے۔