پشاورپولیس نے ایک ہفتہ قبل ہونے والے قتل کے ملزمان کوگرفتار کر لیا

175
راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 20 ملزمان گرفتار

پشاور۔ 20 دسمبر (اے پی پی):پشاور کے علاقے ارمڑپایان میں گزشتہ ہفتے پیسوں کے لالچ میں آکر دوستوں نے کاروباری پارٹنر کو فائرنگ کرکے قتل کیا، ملزمان مقتول کو راستے سے ہٹاکر کاروبارپر قبضہ جمانا چاہتے تھے۔ پولیس نے ایک ہفتہ قبل ہونے والے اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

فریقین آپس میں ملکر الیکٹرانکس اشیاکا کاروبار کرتے تھے۔ مقتول افتخارعلی ولد زردعلی کے بھائی اظہر علی نے تھانہ ارمڑ کونامعلوم افراد کیخلاف قتل کی رپورٹ کی تھی جس کے بعد پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کاآغاز کیا۔

ایس پی صدر ڈویژن عبد السلام خالد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ارمڑ خالد آفریدی کی نگرانی میں ٹیم تشکیل دی جنہوں نے دکاندارافتخار کے قتل میں ملوث ملزمان کو ٹریس کیااورایک چھاپے کے دوران ملزمان ظہور محمد ولد نور محمد اور مختیار عالم ولد سبز علی کو گرفتار کرلیا۔

دوران تفتیش ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ وہ اور افتخار ملکر شمسی آلات، بیٹری اور فریج وغیرہ کا کاروبارکرتے تھے تاہم اس دوران لالچ میں آکر انہوں نے افتخار علی کوراستے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ، ملزمان کے قبضے سے آلہ قتل برآمد کرکے ان سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔