پشاور۔ 04 دسمبر (اے پی پی):پشاور پولیس نےشہر کےمختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئےمتعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور کےمطابق تھانہ خان رازق شہید پولیس نے معروف ترین تجارتی مرکز قصہ خوانی بازار میں موٹرسائیکل چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکےان کےقبضےسے 5 عدد مسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گیا ۔تھانہ ٹاون پولیس نےکارروائی کرتے ہوئےبورڈ بازار میں گارمنٹس دکان سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری میں ملوث 5 رکنی گروہ کوگرفتارکرکےان کے قبضے سے مال مسروقہ بیچنے کے عوض حاصل ہونے والی رقم 3 لاکھ 95 ہزار روپے بھی برآمد کرلیا گیا ۔تھانہ رحمان بابا پولیس نےکاروائی کرتے ہوئےکینال روڈ پر مشکوک گاڑی سے32 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتاکرلیا گیا ۔تمام گرفتارملزمان کےخلاف متعلقہ تھانوں میں مختلف جرائم کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہیں۔