پشاور۔ 14 دسمبر (اے پی پی):پشاور کےشاور تھانہ خان رازق شہید پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق ملزمان پولیس وردی میں ملبوس ہوکر خود کو پولیس ظاہر کرکے سادہ لوح شہریوں کو دھوکہ دہی اور جعلسازی کے ذریعے ڈرا دھمکا رہے تھے،دونوں کی شناخت محمد ذیشان سکنہ پتنگ چوک اور فرمان اللہ سکنہ مردان کے ناموں سے ہوئی ہیں ۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1 عدد کلاشنکوف، ایک رائفل 222 بور، کارتوس، پولیس کی وردی اور جعلی سروس کارڈز بھی برآمد ہوئے ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔