پشاورکے 34 تھانوں میں مطلوب ملزمان کی تعداد 13 ہزار 477 تک جا پہنچی

99

پشاور۔ 03 مارچ (اے پی پی):صوبائی دارالحکومت پشاور کے 34 تھانوں میں مطلوب ملزمان کی تعداد 13 ہزار 477 تک جا پہنچی ۔ دستاویزات کے مطابق سب سے زیادہ اشتہاری ملزمان تھانہ چمکنی کی حدود میں موجود ہیں، جن کی تعداد 1850 تک جا پہنچی ہے۔

اسی طرح تھانہ بڈھ بیر میں 1528، پشتخرہ میں 774، پہاڑی پورہ میں 713، فقیر آباد میں 698، متھرا میں 659، متنی میں 628، حیات آباد میں 548، داودزئی میں 521، گلبہار میں 458، آغا میر جانی شاہ میں 412، ناصر باغ میں 398، خزانہ میں 362 اور مچنی گیٹ میں 267 اشتہاری پولیس کو مطلوب ہیں۔ پشاور میں جرائم کی شرح میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس اگر جرائم کی روک تھام میں سنجیدہ اقدامات نہ کرے تو حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔