پشاور۔ 18 اپریل (اے پی پی):پشاورہائیکورٹ نے ضلع کرم میں امن وامان سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔
ضلع کرم میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے دائر کی گئی درخواست پر سماعت جمعہ کو پشاور ہائی کورٹ میں ہوئی، درخواست کی سماعت جسٹس وقار احمد اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل بنچ نے کی۔وکیل درخواست گزار تانیہ مصطفیٰ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کرم میں امن و امان کی صورتحال ابھی تک بہتر نہیں ہو سکی اور عوام کو سڑکوں پر سفر کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ وکیل حضرت بلال بونیری نے عدالت کو بتایا کہ کرم میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے عوام میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے اس سلسلے میں حکومت کو فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584066