پشاور۔ 18 اکتوبر (اے پی پی):پشاور ایس پی صدر ڈویژن محمد زمان کی ہدایت پر ڈی ایس پی بڈھ بیر سرکل ظفرخان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر عاکف انجم نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ اہم کارروائی کے دوران منہ زبانی تکرار پر شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پشاور پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان بڈھ بیر کے رہائشی ہیں، جنہوں نے زبانی تکرار پر اپنے پڑوسی شاکر ولد باد شاہ میر کو فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے دو عدد پستول بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر ایس پی صدر ڈویژن کی ہدایت پر ڈی ایس پی بڈھ بیر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر تین دن کے اندار اندر گرفتار کر لیا،
گرفتار ملزمان کی شناخت طیب، ناہید اور سید انور پسران لعل محمد سے ہوئی جنہوں نے تین یوم قبل اپنے پڑوسی شاکر ولد باد شاہ میر کو منہ زبانی تکرار کے بنا پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کیا تھا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=514511