16 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 7, 2025
ہومضلعی خبریںپشاور ،موٹرسائیکل پر سوار ڈاکو تاجر سے 38لاکھ روپے لوٹ کر فرار

پشاور ،موٹرسائیکل پر سوار ڈاکو تاجر سے 38لاکھ روپے لوٹ کر فرار

- Advertisement -

پشاور۔ 06 مارچ (اے پی پی):پشاور میں موٹرسائیکل پر سوار ڈاکو تاجر سے 38لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

تھانہ شہید گلفت حسین کی حدود گورنمنٹ سکول نمبر 2 کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے تاجر مسمی ذوالفقار سے 38لاکھ روپے کی رقم چھینے کے دوران فائرنگ کرکے زخمی کر دیا ۔

- Advertisement -

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی سٹی ڈویژن خالد خان ، ڈی ایس پی ہشتنگری سرکل ظہور خان ، ایس ایچ او تھانہ شہید گلفت حسین اور تفتیشی افسران فوری موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھی کرکے مجروح کو بعرض علاج معالجہ ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق مدعی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوئوں پر جامع تفتیش شروع کردی گئی جلد ہی ملوث ملزمان کو کٹہرے میں لایا جائے گا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569612

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں