پشاور۔ 08 جولائی (اے پی پی):صوبائی دارالحکومت پشاور کے گنجان آباد کوچی بازار میں خوفناک آتشزدگی سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے،ریسکیو 1122کے مطابق آگ بجھانے کے دوران2 فائر فائٹرز کی حالت بھی غیر ہوگئی، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو 1122کے مطابق پشاور کے علاقے کوچی بازار میں واقعہ ایک گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے، جبکہ 2 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، آگ بجھانے کے دوران2 فائر فائٹرز کی بھی حالت غیر ہوگئی، آگ پر قابو پانے کے عمل میں ریسکیو کی 6 گاڑیوں نے حصہ لیا۔اس حوالے سے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ کوچی بازار میں مارکیٹ کے ساتھ ساتھ گھر میں بھی بھڑک اٹھی، اس دوران گھر میں لگنے والی خوفناک آگ سے 6 افراد کو نکالا جن میں سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے،
جاں بحق ہونے والوں میںریاض، رفیق ، شہناز اور زوجہ رفیق شامل ہیں، جبکہ دیگر ہسپتال منتقل کئےگئے ہیں۔ریسکیو ترجمان نے کہا کہ اس ریسکیو آپریشن کے دوران 2 فائر فائٹرز کی حالت بھی غیر ہوئی جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 فائرفائٹرز اور ایمبولینس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے دوران 2 فائیر فائٹرز کی بھی حالت غیر ہوگئی، تمام افراد کو طبی امداد کے ساتھ ہسپتال منتقل کردیا گیا، آگ بجھانے کے عمل کے دوران 6 فائر ویکلز اور 40 اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے، تاہم کولنگ و سرچ آپریشن جاری ہے۔