پشاور۔ 14 ستمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) خیبر رائے مظہر اقبال نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں منشیات کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔
خیبر پولیس کی جانب سے جاری بیان میں ڈی پی او خیبر رائے مظہر اقبال نے کہا کہ ہمارا مقصد منشیات کا خاتمہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں کامیاب کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں، گزشتہ ایک ہفتہ میں کروڑوں روپے مالیت کے منشیات پکڑی گئیں جن میں چرس 98 کلوگرام، آئس 11 کلوگرام، ہیروئن 22 کلوگرام، افیون 2 کلوگرام اور نشہ آور گولیاں 1150 عدد شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کا مکروہ دھندہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔