پشاور۔ 06 جون (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ پشاور نےچمکنی کے علاقےمیں غیر معیاری ایرانی پٹرول بیچنے کےخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 4ڈھابہ فلنگ سٹیشنوں سے ڈسپنسرز ضبط کر کے ڈیلروں کو گرفتار کر لیا ۔
ڈپٹی کمشنرپشاورکے دفتر سے جاری بیان کے مطابق غیر معیاری پٹرول نہ صرف گاڑیوں کے انجن کے لیےنقصان دہ ہے بلکہ کسی بھی ناگہانی حادثے کا سبب بھی بن سکتا ہے، گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ڈھابہ فلنگ سٹیشنوں کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔