پشاور ایکسائز نے 39 کلو آئس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ، ملزم گرفتار

171
Accused arrested
Accused arrested

پشاور۔ 20 دسمبر (اے پی پی):محکمہ ایکسائز پشاور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 39 کلو اعلی کوالٹی آئس برآمد کرکے بین الاقوامی سمگلر کو گرفتار کر لیا۔محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا کے ترجمان کے مطابق محکمہ ایکسائز پشاور نے بھاری مقدار میں آئس کی سملنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

خفیہ کارروائی کوہاٹ چیک پوسٹ پر کی گئی جس میں ایک بین اقوامی سمگلر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ناکہ بندی کرکے 39 کلو اعلی کوالٹی آئس برآمد کرلی گئی جس کی مالیت 25کروڑ روپے سے زیادہ ہے جبکہ افغانستان سے تعلق رکھنےوالے بین اقوامی سمگلر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گرفتار ملزم منشیات کوہاٹ کے راستے پشاور اور پشاور سے مختلف بیرونی ممالک منتقل کرنے میں ماہر تھا۔ملز م کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔